مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے حکام اور ہالینڈ نے پاکستان میں ہالینڈ کے سفارتخانہ بند ہونے کی تردید کردی ہے۔سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ سفارتخانہ بند نہیں کیاگیا بلکہ دوروز کے لیے گزشتہ ہفتے پہلے طے شدہ انٹرویو ز اور نئی ویزا درخواستوں کی وصولی روکی گئی تھی اور اب سفارتخانہ کام کررہاہے۔ یادرہے کہ اس سے قبل میڈیا اطلاعات تھیں کہ ہالینڈ نے اسلام آباد میں اپنا سفارتخانہ سکیورٹی خدشات کے بنیاد پر غیر معینہ مدت تک بند کر دیاہے ۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے حکام اور ہالینڈ نے پاکستان میں ہالینڈ کے سفارتخانہ بند ہونے کی تردید کردی ہے۔
News ID 1885573
آپ کا تبصرہ